اداکارہ حمیرا اصغر کی ہولناک موت کے بعد زیر آب فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل

حمیرا اصغر

رخ پاکستان: اداکارہ حمیرا اصغر کی ہولناک موت اور تدفین کے بعد ان کی متعدد ویڈیوز سامنے آرہی ہیں۔ بیالیس سالہ اداکارہ و ماڈل آرٹ اور ڈرائنگ میں اعلی تعلیم یافتہ اور کافی ماہر تھیں۔ اس کے علاوہ ایک بہترین مصورہ، اور مجسمہ ساز بھی تھیں انہوں نے اپنے والدہ کی سالگرہ پر ان کی پینٹنگ بنائی تھی جوکہ سالگرہ پر بطور تحفہ پیس کی تھی۔ اور اپنے والد کی بنائی گئی پینٹنگ کو سوشل میڈیا پر شیئرکیا اور والد کو ہینڈسم اور ہیرو قرار دیا تھا۔ اس کے علاوہ اداکارہ نے کئی ڈراموں اور فلموں میں بھی کام کیا۔

اداکارہ اس کے علاوہ اسکائی ڈائیونگ کا بھی شوق رکھتی تھیں۔ حمیرا اسغر نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں انکشاف کیا تھا اور کہا کہ میں بچپن میں پانی میں ڈوب گئی تھی لیکن وہاں پر موجود لوگوں نے مجھے نکال لیا تھا تاہم تب سے ڈوبنے کا خوف میرے ذہن پہ سوار ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت: محبوبہ کے ساتھ کیوں رہتے ہو، بیوی کے تشدد سے شوہر چل بسا

حمیرا اصغر نے پروگرام میں مزید بتایا کہ انہیں ترکی میں ایک فیسٹیول کیلئے دعوت دی گئی تھی جس میں تھیم پانی کے اندر شوٹ کروانا تھا۔ چونکہ مجھے پانی میں ڈوب جانے کا خوف تھا اور اپنے خوف کو دور کرنے کیلئے باقاعدہ ۲ سال کی ٹریننگ لی اور پھر کافی محنت کے بعد اپنے اس خوف کو دور کر ہی لیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں