رخ پاکستان: لاہور میں رات سے موسلا دھار بارش کی باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے جبکہ گھر کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے.
تفصیلات کے مطابق لاہور اور گردوںواح میں رات بھر سے بارش ہونے کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے. محکمہ موسمیات کے مطابق اقبال ٹاون میں 169 ملی میٹر جبکہ پانی والا تالاب میں 171 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے. اور کہا جا رہاہے یہ اس سال کی مون سون میں ہونے والی بارشوں میں سب سے زیادہ بارش ہوئی ہے.
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کا بورڈ امتحانات میں تبدیلی کا فیصلہ
لاہور میں رات سے جاری بارش سے ٹھوکر نیاز بیگ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے. جاں بحق افراد میں 60 سالہ مانگا، 55 سالہ عشرت، 4 سالہ لطیفہ، 3 سالہ خدیجہ اور 35 سالہ رانی شامل ہیں. اور زخمیوں میں 5 سالہ ببلی اور 35 سالہ رانی شامل ہیں جنہیں اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے.
دوسری جانب بارش ہونے کی وجہ سے جیل روڈ، گلبرگ، لکشمی چوک، ٹھوکر نیاز بیگ، مال روڈ، اچھرہ اور دیگر علاقے زیر آب آگئے ہیں. سڑکوں پر پانی جمع ہونے کی وجہ سے تھل جل ایک ہوگیا ہے. اور ٹریفک کی روانگی بھی متاثر ہوگئی ہے.
واسا کی ٹیمیں نکاسی آب کیلئے فیلڈ میں موجود ہیں لیکن پانی کی مقدار زیادہ ہونے کے باعث مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے. دوسری جانب کئی علاقوں میں سیلاب کا خطرہ ہے اور شہریوں کو گھروں میں رہنے کی اپیل کی گئی ہے.
پنجاب کے دیگر شہروں پتوکی، میاں چنوں، حافظ آباد، گوجرانوالہ، سرگودھا، ساہیوال، گجرات، اوکاڑہ، چیچہ وطنی، سیالکوٹ، چنیوٹ میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے. اور محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں مزی دبارش کی پیشگوئی کی ہے.