پی ٹی آئی نے عمران خان کی رہائی کیلئے جماعت اسلامی سے مدد مانگ لی، حافظ نعیم الرحمان نے شرط رکھ دی

عمران خان

رخ پاکستان: پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کی رہائی اور حکومت سے مذاکرات کیلئے جماعت اسلامی سے مدد مانگ لی.
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کچھ عرصہ پہلے پی ٹی آئی کے سینیئر رہنماوں نے ان سے رابطہ کیا تھا کہ وہ حکومت سے مذاکرات کیلئے ثالثی کا کردار ادا کریں اور انہوں نے پی ٹی آئی سے کہا کہ پہلے عمران خان سے باقاعدہ طور پر اجازت طلب کی جائے تاکہ ہمیں معلوم ہو کہ عمران خان چاہتے ہیں‌کہ جماعت اسلامی ثالثی کا کردار ادا کرے. اور مزید کہنا تھا کہ جب تک پی ٹی آئی اپنی اندرونی پوزیشن کو واضح نہیں کرتی اور اور اندرونی اختلافات کو ختم نہیں کرتی تب تک جماعت اسلامی ثالثی کا کردار ادا نہیں کرے گی.

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں 171 ملی میٹر ریکارڈ بارش، ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ اس معاملے پر غور کرنے کیلئے اجلاس بھی طلب کیا گیا اور فیصلہ کیا کہ اگر عمران خان ثالثی کا کہیں تو جماعت اسلامی کو ثالثی کا کردار ادا کرنے کیلئے حکومت سے بات کرنی چاہیئے. اور کہا کہ ملک اس وقت کافی مسائل کا شکار ہے اور تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر عوام کو بحران سے نکالنا چاہیئے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں