شہزاد بھٹی کا چیلنج قبول، رجب بٹ کا 25 جولائی کو پاکستان واپس آنے کا اعلان

رجب بٹ

رخ پاکستان: پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ نے شہزاد بھٹی کے چیلنج کو قبول کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ 25 جولائی کو واپس پاکستان آرہے ہیں. یاد رہے کہ گزشتہ دنوں رجب بٹ اچانک بیرون ملک چلے گئے تھے.

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ میں 18 لاکھ پاکستانی مقیم، ای ویزا سسٹم اور نئی پالیسیوں کا اعلان

تفصیلات کے مطابق یوٹیوبر رجب بٹ اور شہزاد بھٹی کے درمیان مذہبی معاملات اور الزامات کی وجہ سے سخت تنازعات چل رہے ہیں. شہزاد بھٹی نے کہا کہ رجب بٹ نے صحابہ اکرام رضی اللہ عنہما کی شان میں گستاخی کی ہے اور دھمکی بھی دی اگر واپس پاکستان آئے تو انہیں سبق سکھایا جائے گا. رجب بٹ چاہے جتنا مرضی بیرون ملک رہ لے لیکن جب پاکستان آئے گا توہر حال میں نمٹا جائے گا ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر رجب بٹ کے پاس ان کے خلاف کوئی ثبوت ہے تو وہ سامنے لائیں. تو جواب میں رجب بٹ نے کہا کہ وہ پاکستان سے ڈر کر نہیں بھاگے بلکہ سکیورٹی کے مسائل کی وجہ سے مجبورا بیرون ملک جانا پڑا مزید کہا کہ اگر انہوں نے کچھ کیا ہے تو عدالتیں موجود ہیں اور انہیں عدالتوں پر مکمل طور پر بھروسہ ہے.
رجب بٹ‌کا مزید کہنا تھا کہ ایک وقت تھا کہ جب وہ شہزاد بھٹی کو بڑا بھائی تسلیم کرتے تھے لیکن اب ان کا اصل چہرہ سامنے آچکاہے. اور کہا کہ وہ 25 جولائی پاکستان واپس آرہے ہیں اور عوام کو پتہ چل جائے گا کہ سچ کیا ہے اور جھوٹ کیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں