رخ پاکستان: بجلی کی پروٹیکٹد صارفین کی کیٹیگری کو بتدریج ختم کیا جائے گا جس کے بعد جو صارفین 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرتے ہیں وہ تمام اس سبسڈی سے محروم ہو جائیں گے.
نجی ٹی وی کت مطابق یہ انکشاف پبلک اکاونٹس کمیٹی کے ہونے والے اجلاس میں سامنے آئی. جبکہ چیئرمین جنید اکبر نے اجلاس کی صدارت کی. اجلاس میں سیکرٹری ڈاکٹر فخر عالم عرفان نے بتایاکہ 2027 تک پروٹیکٹڈ کیٹیگری کو مکمل طور پر ختم کر دیا جائے گا. اور اس وقت ملک میں 200 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والے بجلی صارفین کی تعداد 58 فیصد ہے جوکہ 11 ملین سے بڑھ کر 18 ملین ہو چکی ہے. ان تمام صارفین کو 60 سے 70 فیصد تک سبسڈی دی جا رہی ہے جوکہ آئندہ ڈیڑھ سال میں مرحلہ وار ختم کر دی جائے گی.
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان واقعہ، سینیٹمیں مجرموں کو 30 دنوں میں سزا دینے کا مطالبہ
ڈاکٹر فخر عالم نے کہا کہ بجلی پر دی جانے والی سبسڈی کو کم یا زیادہ کرنے کی حکومتی پالیسی کو پہلے آئی ایم ایف سے باقاعدہ طور پر منظور لینی پڑتی ہے اور اس کے بعد وفاقی کابینہ منظوری دیتی ہے. مزید کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں اضافی بجلی دستیاب ہے اور اس بجلی سے فائدہ اٹھانے کیلئے دو تجاویز زیر غور ہیں جس میں بجلی صنعتوں کو رعایتی نرخوں پر دی جائے اور دوسری بجلی نئی انڈسٹریز کو سستے داموں فراہم کی جائے.
انہوں نے مزید کہا کہ ان تجاویز کو ورلڈ بینک نے بھی سراہا ہے اور آئی ایم ایف سے اس حوالے سے بات چیت جاری ہے لیکن تاحال کوئی بھی حتمی منظوری نہیں ملی.