اداکارہ تنوشری دتہ 5 سالوں سے ہراسانی کا شکار، ویڈیو وائرل

ہراسانی

رخ پاکستان: اداکارہ تنوشری دتہ نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک دل دہلا دینے والی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ آبدیدہ ہو کر کہہ رہی ہیں کہ وہ گزشتہ 4 سے 5 سالوں سے اپنے گھر میں ہراسانی کا سامنا کر رہی ہیں.
تنوشری دتہ نے انکشاف کیا کہ وہ ذہنی دباؤ، خوف اور شدید بیمار ہیں اور گھر بھی بدحالی کا شکار ہے. مزید انکشاف کیا کہ وہ کسی بھی گھریلو ملازمہ کو گھر نہیں رکھ سکتیں کیونکہ انہیں بھی ہراساں کیا جاتا ہے. اداکارہ نے اپیل کرتے کہا کہ میری مدد کیجئے.

یہ بھی پڑھیں: عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونا مستحکم، قیمتیں برقرار

اداکارہ نے مزید کہا کہ وہ پولیس کو اس صورتحال سے مکمل طور پر آگاہ کر چکی ہیں اور جلد ہی باقاعدہ طور پر مقدمہ درج کروائیں گی.
یاد رہے کہ اداکارہ تنوشری دتہ نے 2018 میں اداکارہ نانا پاٹیکر پر جنسی ہراسانی کا الزام لگایا تھا جو کہ بعد میں بھارت میں Metoo تحریک کے آغاز کا باعث بنا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں