رخ پاکستان: گھوٹکی میں ٹک ٹاکر سمیرا راجپوت کی پراسرار حالت میں موت، مقتولہ کے سابق شوہر پر قتل کا الزام
تفصیلات کے مطابق پاکستانی معروف ٹک ٹاکر سمیرا راجپوت کو قتل کر دیا گیا ہے پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق واقعہ مشکوک معلوم ہوتا ہے اور تمام پہلووں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں.
مقتولہ کے بھائی صدام راجپوت نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بہن سمیرا راجپوت کے سابق شوہر نے زہر دے کر قتل کیا ہے.اور پولیس نے مقتولہ کی لاش کو تحویل میں لیکر فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے 2 مشتبہ افراد علی راجپوت اور عدنان راجپوت کو گرفتار بھی کر لیا ہے.
تفصیلات کے مطابق سمیرا راجپوت کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ تاحال اس واقعہ کا مقدمہ درج نہیں کیا گیا ا ور پولیس کے مطابق مقتولہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ ملنے کے بعد مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی.
تاہم یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں متعدد معروف ٹک ٹاکرز کو قتل کرنے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے جس وجہ سے عوام نے سکیورٹی اداروں پر تشویش کا اظہار کیا ہے.