جہاں صرف لاشیں ملتی ہوں وہاں کام کون کرےگا؟ نعیمہ بٹ‌کی ویڈیو وائرل

نعیمہ بٹ‌

رخ پاکستان: نعیمہ بٹ‌ نے حال ہی میں ایک ویڈیو پوسٹ کی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے لوگوں کی توجہ حاصل کر لی۔ ویڈیو میں وہ طنزیہ لہجے میں ان لوگوں کو مخاطب کرتی نظر آئیں جو یہ کہتے ہیں کہ اب وہ ڈراموں میں نظر نہیں آ رہیں اس لیے انسٹاگرام پر ویڈیوز بنا رہی ہیں۔

نعیمہ بٹ‌نے اس ویڈیو میں کہا جس انڈسٹری میں اداکاراؤں کی لاشیں ملتی ہوں وہاں کام کرنے کا کیا فائدہ؟ پھر انہوں نے کیمرہ اپنے پالتو کتے کی طرف گھمایا اور ہنستے ہوئے کہا کم از کم یہ تو وفادار ہے۔

یہ جملے سادہ تھے مگر ان میں چبھتی ہوئی تلخی بھی چھپی تھی۔ کچھ لوگوں کو ویڈیو میں سچائی نظر آئی مگر کئی افراد نے اسے منفی انداز قرار دیا۔ ایک تبصرے میں کسی نے لکھا کہ اگر کسی نے تمہارے ساتھ زیادتی کی ہے تو سیدھا اس کا نام لو پوری انڈسٹری کو گھسیٹنا ٹھیک نہیں۔

ایک اور شخص نے کہا کہ جس پلیٹ فارم نے تمہیں شہرت دی اب اسی پر سوال اٹھانا مناسب نہیں۔

نعیمہ بٹ‌اس وقت کسی بڑے ڈرامے میں تو کام نہیں کر رہیں لیکن انسٹاگرام پر وہ مسلسل ایکٹو ہیں اور لگتا ہے کہ وہ سوشل میڈیا کو اپنا نیا اسٹیج بنا چکی ہیں۔

ویڈیو کے بعد ایک بات واضح ہےکہ کچھ لوگ ان کے انداز کو کڑوا مانیں یا سچ انہوں نے اپنی بات کہی اور دل کی بھڑاس نکال دی۔ اب اسے لوگ کس نظر سے دیکھتے ہیں وہ ان پر چھوڑ دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں