رخ پاکستان: لاہور کے معروف جناح اسپتال میں ایک بڑا اسکینڈل سامنے آیا ہے جہاں اسپتال کا قیمتی سامان غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہےر۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسپتال سے ایک کروڑ 21 لاکھ روپے سے زیادہ مالیت کا سامان لاپتہ ہے جس میں آپریشن تھیٹر کی میزیں، مریضوں کے بیڈز، اے سی، وہیل چیئرز اور دیگر فرنیچر شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جہاں صرف لاشیں ملتی ہوں وہاں کام کون کرےگا؟ نعیمہ بٹکی ویڈیو وائرل
اس معاملے پر محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈاکٹر شبیر حسین کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔ تین رکنی انکوائری کمیٹی کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ڈاکٹر شبیر حسین کے خلاف بدعنوانی کے واضح شواہد موجود ہیں۔
شوکاز نوٹس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ سامان کی گمشدگی کوئی اتفاقیہ واقعہ نہیں بلکہ منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا عمل ہے۔ محکمہ صحت نے ہدایت کی ہے کہ ڈاکٹر شبیر مقررہ وقت میں اپنی پوزیشن واضح کریں، بصورت دیگر ان کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔