رخ پاکستان: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ECP) نے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے 9 اراکینِ پارلیمنٹ کو ان کے عہدوں سے فارغ کر دیا ہے۔ یہ اقدام فیصل آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے فیصلے کے بعد اٹھایا گیا، جس میں ان رہنماؤں کے خلاف مقدمات کی روشنی میں نااہلی کی سفارش کی گئی تھی۔
کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق جن سیاستدانوں کو نااہل قرار دیا گیا ہے ان میں عمر ایوب، شبلی فراز، زرتاج گل، صاحبزادہ حامد رضا، جنید افضل ساہی، رائے حسن نواز اور رائے مرتضیٰ اقبال شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور پیٹی آئی کا احتجاج، کئی اہم رہنما گرفتار
الیکشن کمیشن کے مطابق اب یہ نشستیں خالی تصور کی جائیں گی جن میں قومی اسمبلی کی 5 نشستیں، سینیٹ کی 1 نشست جبکہ پنجاب اسمبلی کی 3 نشستیں شامل ہیں.
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرشپ کی پوزیشنز بھی اب خالی ہو چکی ہیں کیونکہ یہ بھی انہی ارکان کے پاس تھیں۔
اب الیکشن کمیشن ان نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیے جلد شیڈول جاری کرے گا تاکہ خالی نشستوں کو پُر کیا جا سکے۔