فائنل میچ میں WCL کے مالک کی اینکر کو شادی کی پیشکش، ویڈیو وائرل

WCL

رخ پاکستان: ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (WCL) کے فائنل کے بعد ایک ایسا لمحہ دیکھنے کو ملا جس نے نہ صرف ناظرین کو حیران کر دیا بلکہ سوشل میڈیا پر بھی دھوم مچا دی۔

یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب فائنل میچ جو پاکستان چیمپئنز اور جنوبی افریقا چیمپئنز کے درمیان کھیلا گیا اختتام کو پہنچا اور براہِ راست نشریات میں اینکر کرشمہ کوٹک لیگ کے بانی ہرشت تومر کا انٹرویو کر رہی تھیں۔

کرشمہ نے ہرشت سے خوشگوار موڈ میں پوچھا کہ وہ اتنی بڑی کامیابی کا جشن کیسے منائیں گے؟ ہرشت نے مسکراتے ہوئے نہایت غیر متوقع جواب دیا کہ جیسے ہی سب کچھ ختم ہوتا ہے میں آپ کو پرپوز کرنے والا ہوں۔

کرشمہ یہ سن کر دنگ رہ گئیں چند لمحے کے لیے حیرانی میں مبتلا ہو گئیں اور صرف اوہ مائی گاڈ کہہ سکیں مگر انہوں نے فوراً خود پر قابو پایا اور انتہائی پروفیشنل انداز میں اپنی میزبانی جاری رکھی۔

یہ لمحہ کیمروں کی آنکھ میں قید ہوگیا اور دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ لوگ نہ صرف اس انوکھے انداز پر حیرت کا اظہار کر رہے ہیں بلکہ دلچسپ اور مزاحیہ تبصرے بھی کر رہے ہیں۔

کچھ صارفین اسے دلچسپ ترین لائیو پروپوزل قرار دے رہے ہیں تو کچھ کا کہنا ہے کہ اب WCL صرف کرکٹ ہی نہیں بلکہ فلمی سین بھی بن چکی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں