سپریم کورٹ کا 9 مئی کیسز پر عمران خان کی 8 ضمانتوں کی اپیل پر حکومت کو نوٹس

عمران خان

رخ پاکستان: سپریم کورٹ میں سابق وزیراعظم عمران خان کی 9 مئی کے واقعات سے متعلق آٹھ مقدمات میں ضمانت کی اپیلوں پر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس سنا۔

یہ بھی پڑھیں: چین میں ایک مہینے میں 8000 سے زائد لوگ چکن گونیا وائرس کا شکار

سماعت کے دوران چیف جسٹس نے واضح کیا کہ اس وقت عدالت یہ نہیں دیکھ رہی کہ پہلے دیے گئے ضمانت کے فیصلے ٹھیک تھے یا نہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ اگر ابھی قانونی نکات پر بات شروع کی گئی تو کسی ایک فریق کو نقصان پہنچ سکتا ہے اس لیے عدالت فی الحال صرف فریقین کو نوٹس دے رہی ہے۔

چیف جسٹس نے وکلا سے پوچھا کہ کیا ضمانت کے کیس میں عدالت حتمی رائے دے سکتی ہے؟ اور ہدایت دی کہ آئندہ سماعت پر وکلا ان قانونی پہلوؤں پر تیاری کے ساتھ آئیں۔

عدالت نے پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 19 اگست تک ملتوی کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں