پاکستانی اداکارہ کا ایک اور اعزاز، ہانیہ عامر دنیا کی 10 خوبصورت اداکاروں کی لسٹ میں شامل

ہانیہ عامر

رخ پاکستان: ہانیہ عامر نے ایک بار پھر سب کو حیران کر دیا ہے۔ اس بار بات صرف اداکاری یا انسٹاگرام فالوورز کی نہیں، بلکہ عالمی سطح پر خوبصورتی کے اعتراف کی ہے۔ معروف ویب سائٹ IMDb نے دنیا کی 10 خوبصورت ترین اداکاراؤں کی ایک فہرست جاری کی ہے، اور یقین کریں یا نہیں، ہانیہ اس لسٹ میں چھٹے نمبر پر آ گئی ہیں۔

اس لسٹ میں پاکستان سے صرف ہانیہ شامل ہیں۔ یعنی پوری دنیا کی شوبز انڈسٹری میں، ہانیہ وہ واحد پاکستانی چہرہ ہیں جسے اتنی بڑی پہچان ملی۔

اس فہرست میں بڑی بڑی مشہور اداکارائیں شامل ہیں۔ دسویں نمبر پر ترکی کی ہاندے آرچل، نویں پر امبر ہرڈ، آٹھویں پر ایما واٹسن اور ساتویں پر آنا دی آرمس لیکن ہانیہ نے ان سب کو پیچھے چھوڑ دیا اور یہ کوئی چھوٹی بات نہیں۔

ان سے آگے صرف کرتی سینن (بھارت)، نینسی مکڈونی (جنوبی کوریا)، دلرابا دلمورت (چین)، شیلین وڈلے (امریکہ) اور پہلے نمبر پر آسٹریلیا کی مارگوٹ روبی ہیں۔

ایسا نہیں کہ ہانیہ نے اس مقام پر صرف اپنی خوبصورتی کی وجہ سے جگہ بنائی ہے۔ ان کی مسکراہٹ، سادگی، بے ساختہ انداز اور لوگوں سے جڑنے کا طریقہ یہی سب انہیں دوسروں سے مختلف بناتا ہے۔

سچ پوچھیں تو ہانیہ کا اس فہرست میں آنا صرف ان کی نہیں، پوری پاکستانی انڈسٹری کی جیت ہے۔ ایک بار پھر دنیا کو پتہ چل گیا ہے کہ ہمارے پاس صرف ٹیلنٹ نہیں، کمال بھی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

3 تبصرے ”پاکستانی اداکارہ کا ایک اور اعزاز، ہانیہ عامر دنیا کی 10 خوبصورت اداکاروں کی لسٹ میں شامل

اپنا تبصرہ بھیجیں