خانیوال:بڑے بھائی نے دو چھوٹے بھائیوں کو فائرنگ اور چھریوں کے وار سے قتل کر دیا
خانیوال کے علاقے عبدالحکیم میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا۔ جہاں پر محلہ شیراز آباد میں ایک بڑے بھائی نے اپنے دو چھوٹے بھائیوں کو فائرنگ اور چھریوں کے وار سے قتل کر دیا۔
ملزم منیر احمد نے اپنے چھوٹے بھائی سے بیٹی کا رشتہ مانگا تھا لیکن جب رشتہ نہیں ہوا تو بڑے بھائی نے غصے میں آکر دونوں بھائیوں کو بے رحمی سے مار ڈالا۔
مزید پڑھیں:حکومت نے حالات پر قابو پانے کے لیے ملک بھر میں انٹرنیٹ بند کر دیا،کرفیو لگانے کا اعلان
ملزم نے ان دونوں بھائیوں کو ان کے گھروں میں جا کر قتل کیا۔ مرنے والوں کے نام قیصر عباس اور ناصر عباس تھے۔جبکہ ریسکیو عملے نے دونوں لاشوں کو عبدالحکیم ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔
پولیس نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور تحقیقات شروع کر دی ہیں۔